• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی پولیس کی بولی وڈ فنکاروں کا پیچھا کرنے پر میڈیا کو وارننگ جاری

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی پولیس نے میڈیا اہلکاروں کو آگاہ کیا کہ وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے منسلک ڈرگزمعاملے میں طلب کئے گئے بولی وڈ فنکاروں کی گاڑیوں کا پیچھا کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔ معاملے کو لے کر میڈیا کی سرگرمیاں ہفتہ کو تب اپنے عروج پر پہنچ گئیں، جب تین بڑی اداکارائیں دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور ڈرگز کنٹرول بیورو کے سامنے اپنا بیان درج کرانے پہنچیں۔بولی وڈ کی یہ اداکارائیں جب اپنے گھروں سے نکلیں تو میڈیا اہلکاروں نے ان کی گاڑیوں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی۔ پڈوکون اور شردھا کپور تو صبح میڈیا کی گاڑیوں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہیں، لیکن سارہ علی خان کا پیچھا کیا گیا۔ اس کے بعد ممبئی پولیس کو وارننگ جاری کرنی پڑی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (زون -1) سنگرام سنگھ نشاندار نے میڈیا اہلکاروں سے گزارش کی کہ وہ بولی وڈ اداکار کی گاڑیوں کا پیچھا نہیں کریں۔ کیونکہ اس سے ان کی زندگی کے ساتھ ساتھ سڑک پر عام لوگوں کی زندگی کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو لاپروا طریقے سے فنکاروں کی گاڑیوں کا پیچھا کرتے ہوئے میڈیا کی گاڑی ملی تو گاڑی کو ضبط کرلیا جائے گا اور ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے ممبئی کی ایک عدالت نے اتوار کو روی پرساد کو 3 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اسے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جڑے ایک ڈرگ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔روی پرساد نے فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر کے ایک فرم میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کچھ وقت کے لئے کام کیا تھا۔ کرن جوہر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ روی پرساد نومبر 2019میں ایک پروجیکٹ کے لئے معاہدہ پر ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر مذہبی انٹرٹینمنٹ (جوہر کے دھرما پروڈکشن کی معاون کمپنی) سے متعلق تھا، لیکن اس پروجیکٹ پر کام نہیں ہوا۔
تازہ ترین