• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: دنیا بھر میں ہلاکتیں 10 لاکھ، امریکہ میں متاثرین 71 لاکھ سے بڑھ گئے

لندن ،نئی دہلی (جنگ نیوز،ایجنسیاں ) دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10لاکھ سے بڑھ گئی ہے،امریکا میں متاثرین 71لاکھ ،بھارت میں 61لاکھ ہو گئےادھر شمالی برطانیہ اور لندن میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا نے اب تک پوری دنیا میں 3کروڑ 30 لاکھ سے زائد انسانوں کو متاثر کیا ہے اور 10 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔امریکا میں ہر روز کورونا متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 71 لاکھ13 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔برطانیہ میں بھی صورتحال میں بہتری نہیں آئی ہے جس کے باعث برطانوی حکومت شمالی برطانیہ اور لندن میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔اس منصوبے کے تحت تمام ریسٹورینٹس اور بارز کو ابتدا میں2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا حکم دیا جائے گا۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ ترین