• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی ‘ پارلیمنٹ حملہ کیس‘ وزیراعظم کی بریت درخواست پر دوبارہ دلائل کی استدعا منظور

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سرکاری ٹی وی‘ پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت درخواست پر دوبارہ دلائل کی استدعا منظور کرلی۔ پیر کو سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل رائے تجمل عدالت پیش ہوئے اور درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق درخواستوں پر 3ماہ میں فیصلہ لازمی ہے جبکہ مذکورہ درخواست پر دلائل 6ماہ سے مکمل ہیں اور کورونا کے باعث کارروائی التواء کا شکار رہی۔ استدعا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ کی روشنی میں کیس دوبارہ سنا جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت19 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ ادھر اسی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ قتل میں اخراج رپورٹ پر مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کسی کے پیش نہ ہونے پر بھی سماعت19 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
تازہ ترین