• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریڈنگ کارپوریشن مزید تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا

کراچی (اسد ابن حسن) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے مزید تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے انٹرنیشنل پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔ رواں مہینے 4ستمبر کو بھی ایک لاکھ 70ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی پیشکشیں طلب کی گئی تھیں۔ مولسو (Molso)نامی قسم کی گندم اگلے ماہ برآمد کی جائے گی۔ گندم فراہم کرنے والی کمپنی نے یہ انڈرٹیکنگ دینی ہوگی کہ گندم ان ریجن سے نہیں فراہم کی جائے گی جہاں دو اقسام کے کیڑے پائے جاتے ہیں۔ 50ہزار میٹرک ٹن سے کم پیشکش نہ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین