• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی گرفتاری، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

شہباز شریف کی گرفتاری، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب


اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا ہنگامی اجلاس آج منگل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کااجلاس مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹریٹ میں سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا صورتحال، دیگر سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے خلاف بھی حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں پرعمل درآمدکے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہوگی جبکہ پی ڈی ایم رہنماحکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل بنائیں گے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ حکومتی دھاندلی کے مقابلے کیلئے جوابی حکمت عملی پر غورکریا جبکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مبینہ حکومتی دھاندلی کی جوابی حکمت بھی عملی زیر غور آئے گی۔

تازہ ترین