• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارب پتی صدر ٹرمپ نے ٹیکس 750ڈالر دیا، نیو یارک ٹائمز

ارب پتی صدر ٹرمپ نے ٹیکس 750ڈالر دیا، نیو یارک ٹائمز 


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کئی برس ٹیکس یا تو دیا ہی نہیں تھا یا بہت کم ادا کیا تھا،2016میں ٹرمپ یہ کہتے تھے کہ کمپنی کو خسارہ ہوا ہے صرف 750ڈالر ٹیکس کی مد میں ادا کئے، امریکی صدر ٹرمپ نے ان تمام خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام فیک نیوز ہیں، میں منگل کو اپنے حریف جو بائیڈن سے مباحثے کےلئے تیار ہوں، مباحثے کے دوران میں جوبائیڈن کے ڈرگ ٹیسٹ کا بھرپور مطالبہ بھی کرونگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارب پتی ٹرمپ جس سال صدر بنے تھے یعنی 2016 اس سال انہوں نے انکم ٹیکس کی مد میں صرف 750 ڈالر ادا کیے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے اس سے قبل 15 میں سے 10 برس کے دوران انکم ٹیکس کی کوئی رقم ادا نہیں کی کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ جتنا کمایا اس سے زیادہ کا انہیں نقصان ہوا تھا۔

تازہ ترین