اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و مالیات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج منگل کو توقع ہے وفاقی کابینہ کو قرضوں اور واجبات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔جون 2018 قرضوں اور واجبات کا حجم 29.8 ٹریلین تھا وہ بڑھ کر رواں سال جون تک 44.5 ٹریلین روپے ہو گیا ہے ۔اس طرح تحریک انصاف کی حکومت کے گزشتہ دو سال کے دوراان 14.7 ٹریلین روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں قرضوں ا ور واجبات میں 15 ٹریلین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔مشیر خزانہ کابینہ کو قرضوں اور واجبات میں اضافے کی اصل وجوہ سے آگاہ کریں گے ۔