• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسرو بختیار اور ہاشم بخت کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم بخت کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیرخزانہ پنجاب ہاشم بخت کے خلاف درخواستگزار کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے پوچھا کہ کیا آپ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کی نااہلی کے لیے متعلقہ اسپیکرز کو ریفرنس دائر کیا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے خلاف متعلقہ اسپیکرز کے پاس ریفرنس دائر کریں۔
تازہ ترین