• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا پارلیمانی پارٹیوں کے بائیکاٹ پر غور

اسلام آباد (ایوب ناصر) معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹیوں کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے معاملات سنگین ہوگئے ہیں اور تعاون کی باتیں بالکل ختم ہوگئی ہیں۔ (ن) لیگ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ سپیکر قومی اسمبلی کے یکطرفہ رویئے نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بھی متنازع بنا دیا ہے۔ تاہم بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کروانے کی مشاورت میں مصروف ہے۔ تاہم پیر کو ریکوزیشن جمع ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین