برطانیہ: بریڈفورڈ کے مکان میں دھماکا، 2 افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ہفتے کی رات اچانک ایک مکان میں خوفناک دھماکہ کے نتیجے میں مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی بھاری نفری ساؤتھ فیلڈ لین پر پہنچ گئی اور اردگرد کے گھروں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔