• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کا مری روڈ پر پارکنگ مسئلے کے حل کیلئےپلازے تعمیر کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)  تاجروں نے مری روڈ پر پارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تاجروں اور ٹریفک پولیس کے درمیان مری روڈ پر ٹریفک روانی برقراررکھنےکے سلسلے میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔جس کے بعد مری روڈ اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے ممبران تاجروں کیلئے سرکلر جاری کرکے ٹریفک روانی میں بننے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ مری روڈ بالخصوص لیاقت باغ،تیلیمحلہ،وارث خان سٹاپ پر کسی تاجر کی کوئی موٹرسائیکل اور گاڑی پارک نہیں ہونے دی جائے گی۔جو گاہک بھی غلط پارکنگ کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ملک شاہد غفور پراچہ،عبدالوحید پراچہ،ملک ممتاز،حافظ اکرم،شیر زمان اور منظور شاہ کی قیادت میں تاجروں نے ٹریفک حکام کے ساتھ مذاکرات کئے۔اس موقع پر تاجروں کو بتایا گیا کہ لیاقت باغ میں کوئی موٹرسائیکل اگر فٹ پاتھ سے نیچے پارک ہوا تو ضبط کرلیا جائے گا۔اسی طرح کسی دکاندار نے اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل مری روڈ پر پارک کی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔البتہ گاہکوں کو بھی اتنی دیر مہلت ہوگی جتنی دیر کوئی چیز خریدنے  میں لگتی ہے۔گاہک بھی غلط پارک کریں گے تو کارروائی ہوگی۔تاجروں نے ٹریفک روانی میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 
تازہ ترین