صوابی (نمائندہ جنگ)ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان کی نگرانی میں اے سی ٹوپی ارشد خان، محکمہ مال کے ریونیو سٹاف ، گرد آور ، حلقہ پٹوار، ایس ایچ او گدون لیاقت شاہ خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او شہزاد خان ، ضلع بھر کے پولیس آفسران ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف و دیگر اہلکاران نے علاقہ گدون میں منگل چائی ،دالوڑی ،چنی و دیگر آس پاس پہاڑوں علاقوں میں افیون کے خلاف بھر پور کارروائی کرکے تقریباً23کنال پر زیر کاشت افیون کومکمل طور پرختم کر دیا ، منشیات کا آغاز اسی افیون سے شروع ہوتا ہے جس سے کئی جوانوں کی زندگی داو پر لگ جاتی ہے انتظامیہ نے یہ کارروائی عوام کی طرف سے شکایات پر عمل میں لائی عوامی حلقوں اور مقامی عمائدین کی پولیس کو آپریشن میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،جبکہ مزید معلومات ہونے پر باقاعدہ کارروائی کی جائے گی