• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں جماعت کو مزید فعال و متحرک کیا جائیگا‘بی این پی

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ایم پی اے احمد نواز بلوچ کی صدارت میں ہوا جس میں سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی ‘ نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ‘ ڈپٹی سیکرٹری لقمان کاکڑ ‘ جوائنٹ سیکرٹری غفور سرپرہ‘ لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ کسان و ماہی گیر سیکرٹری یوسف رند اور ہیومن رائٹس سیکرٹری رمضان ہزارہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کی گئی اور ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے مختلف تجاویز بھی دیں ۔اس موقع پر کہا گیا کہ پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال و متحرک بنانے کیلئے دو ماہ میں کوئٹہ کی تنظیمی کاری کے مراحل کو مکمل کیا جائے گا اور ازسر نو تنظیم کاری اور یونٹ سازی کے مراحل کو مکمل کیا جائے گا تاکہ کوئٹہ میں پارٹی مزید فعال و متحرک ہو سکے اس حوالے سے جلد شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ کوئٹہ میں پارٹی کے تنظیمی مراحل کو مکمل کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم سازی کو مکمل کر کے ضلعی کنونشن کا انعقاد بھی عمل میں لایاجائیگا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بی این پی ہے اس حوالے سے یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ‘ ضلعی کونسلران اپنے اپنے علاقوں کے یونٹ سازی کے مراحل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین