• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بہنوں سمیت مبینہ طور پر چار خواتین اغوا، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) دو بہنوں سمیت مبینہ طور پر چار خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے دس افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس کو اللہ بخش نے بتایا کہ ملزمان آصف علی اور محمد شان میری دو بیٹیوں (ک) اور (ش) کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے لےگئے۔مظفر آباد پولیس کو غلام یاسین نے بتایا کہ ملزم اشفاق نے میری بیٹی کو اغوا کر لیا ہے۔گلگشت پولیس کو ممتاز حیات نے بتایا کہ میرے بھائی ظفر حیات کی شادی شاہدہ بی بی کے ساتھ ہوئی جو میرے بھائی کےگھر میں رہائش پذیر تھی ملزم عرفان علی جو میری بھابھی کا بھائی اپنے دیگر ساتھی سلامت علی وتین نامعلوم افراد کے ہمراہ بہانے سے اغوا کرکے لے گیا۔
تازہ ترین