• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر بلدیات سے ہری پور ٹی ایم او عملہ کی ملاقات

پشاور ( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی اکبر ایوب خان سے ہری پور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر عملہ نے پیر کے روز پشاور میں ملاقات کی اور ہری پور میں جاری واٹر سپلائی سکیموں، ڈرین سیوریجز کے سکیموں، شہر کی صفائی اور دیگرمنصو بوں کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی طو ر پر آگا ہ کیا۔صوبائی وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام جاری سکیموں کو جلد از جلد اپنے وقت مقررہ کے اندر مکمل کروایا جائے۔جبکہ نئی شروع ہو نے والی تمام نئی واٹر سپلائی سکیموں کو 9 ماہ کے اندر اندر مکمل کروایا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پانی کیلئے پائپ لائنز کی بچھائی میں گلیوں کی زیادہ اکھاڑپچھاڑ نہیں کرنی چاہیے تاکہ عوام کو تکلیف سے بچایا جا سکے۔اکبر ایوب خان نے ٹی ایم اے(TMA)حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام جاری سکیموں کا دوبارہ سے معائنہ کیا جائے اور ان کی رپورٹس دس دن کے اندر اندر اُنہی پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ نہیں کی جائے گی اور جو ٹھیکیدار ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا اُسے فوراً فارغ کروایا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے وژن کیمطابق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کی سہولیات اور مسائل پر قابو پانے کیلئے جاری کئے گئے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے
تازہ ترین