• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فیشن ویک کا انعقاد رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے باعث رواں برس موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویکس کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ فیشن ویک کا انعقاد رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ اگست سے دنیا بھر میں فیشن اور شوبز کی سرگرمیاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ شروع ہوچکی ہیں لیکن اس  کےباوجود پاکستان میں تاحال فیشن کی کوئی بھی سرگرمی شروع نہیں ہوئی۔

حال ہی میں نیویارک اور میلان فیشن ویکس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور اب فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں فیشن ویک کا انعقاد رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین