• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے
اسکریبل چیمپین عماد علی ٹرافی وصول کررہے ہیں

12ویں این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلی جائے گی، جس کے فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ کو ٹرافی کے ساتھ 40ہزار روپے کی انعامی رقم بھی ملے گی، اس بات کا اعلان مقامی ہوٹل میں پاکستان پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، کو چیئر مین عالم گیر شیخ اور دیگر عہدے داروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے 35 کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کی گیا ہے۔ 

چیمپین شپ میں 32 ٹاپ رینک کھلاڑی اور تین جونیر کھلاڑی حصہ لیں گے عالمی چیمپین محمد آصف ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ پری کوارٹر اور کوارٹر فائنلز نو فریمز ،سیمی فائنل 11اور فائنل 15فریمز پر مشتمل پر ہوگا، انہوں نے کہا کہمحمد آصف کی انعامی رقم کے حوالے سے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور وزیر اعظم کو کئی خط لکھ چکے ہیں لیکن جواب نہیں آیا،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوچز اور آفیشلز اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے جناح ہال میں ایتھلیٹکس فٹنس اور گرومنگ کے حوالے سے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے
سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر مدثرآرائیں کے ساتھ لیا گیا گروپ

انہوں نے کہا کہ کھیل اخوت بھائی چارے اور ڈسپلن کا درس دیتا ہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے کورس ملک کے دوسرے مقامات پر بھی منعقد ہونے چاہئے اور پاکستان سپورٹس بورڈ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ان کو سہولیات فراہم کرے گا۔ ایسے کورسز بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور کھلاڑیوں کو خوراک، فٹنس اور مضر صحت ادویات( انٹی ڈوپنگ) کے حوالے سے آگاہی فراہم ہوتی ہے خودمحافظ کے تحت پاکستان کا پہلا شاندار آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کا افتتاح گلشن اقبال میں کیا گیا پروگرام میں کھیل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ، خودمحافظ کے فاؤنڈر عمرحسن نے پروگرام کے متعلق بتایاکہ اس آرگینک فٹنس اسٹوڈیو کو لاؤنچ کرنے کا مقصد ہماری قوم کے طلبہ وطالبات ، خواتین اور بزرگوں میں خود کو دفاع کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ 

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے
فٹنس اسٹوڈیو کے افتتاح پر عمرحسن، قدسیہ راجہ اور دیگر کا گروپ

تقریب سے قدسیہ راجہ نے بھی خطاب کیا۔ قومی اسمبلی کیقائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شکوے کے انبار لگا دئیے، ان کا کہنا تھا کہ اس کے عہدے دار جس انداز میں مالی مشکلات کے باوجد کام کررہے ہیں اس کو سراہنے کے بجائے ہمیشہ تنقید اور الزام تراشی سے بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جمعرات کو آغا حسن بلوچ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ایچ ایف کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ نے اپنے پانچ سالانہ پلان سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت، آسٹریلیا اور دیگر ممالک خطیر رقم خرچ کرتے ہیں جبکہ ہمارے کھلاڑیوں کے پاس روز گار تک نہیں ہے ۔

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے
اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں خالدجمیل شمسی مہمان خصوصی سیدصلاح الدین احمد کو شیلڈ پیش کررہے ہیں ساتھ میں غلام محمدخان،عبدالناصر، شاہدہ پروین کیانی، کرنل بصیرعالم اور دیگر بھی نمایاں ہیں

ہم اعزازی طو ر پر کام کرتے ہیں جب کہ کرکٹ کے کوچ مصباح الحق کو 35 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں ، ہمیں ایک انٹرنیشنل ٹور کے لئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ضرورت ہوتی ہے،ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ہاکی دنیا کا مہنگی ترین کھیل بن چکا ہے اس کھیل میں کھلاڑیوں کے جوتے 16 ہزار روپے اور گول کیپر کی کٹ 3 لاکھ روپے کی ہے۔ پاکستان سے کھیلوں کا سامان برآمد کیا جاتا ہے لیکن اپنے کھلاڑیوں کے پاس سامان نہیں۔ ہاکی کی تنزلی کی ایک وجہ تعلیمی اداروں میں اسپورٹس کوٹہ 10 فیصد کی جگہ ایک فیصد کر دینا ہے۔ پی ایچ ایف کے حکام نے مطالبہ کیا کہ ملک میں ہاکی کی حیات نو کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ہمیں آپ پر اعتراض نہیں ہم تو لگائے الزامات کے حوالے سے آپ کی وضاحت چاہتے ہیں، قومی کھیل کی زبوں حالی پر پوری قوم کی طرح ہم بھی پریشان ہیں،کوشش کریں گے مسائل کو حل کیا جائے، پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں تین روزہ گلیڈی ایٹرز پاکستان اسکریبل (ماسٹرز) چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔چیمپئن شپ کو فارم ایوو نے اسپانسرز کیا تھا، ایونٹ میں ملک بھر سے 9سال سے 80 سال کی عمر کے 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آٹھ مرتبہ کے قومی چیمپئن وسیم کھتری کو دو روز تک واضح برتری حاصل تھی اور ان کی فتح کے امکانات روشن تھے۔ بیس گیمز کے بعد عماد علی وسیم کھتری سے چار گیمز پیچھے تھے اورٹائٹل کی دوڑ سے تقریبا باہر ہوچکے تھے لیکن چودہ سالہ جونیئر ورلڈ چیمپئن نے حیران کن کم بیک کرتے ہوئے اپنے استاد وسیم کھتری کو مسلسل چار گیمز میں شکست دے کرٹائٹل لے اڑے۔ سید عماد علی نے 27 میں سے 19 گیمز جیتے اوران کی جیت کا اسپریڈ اسکور 1469 رہا۔ 

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے
ڈی ایم سی سینٹرل کے ڈائریکٹر اسپورٹس اکبر کو بدرالحسن کمپلیکس کے دورے کے موقع پر ماہیامعین اور محمدمعین گلدستہ پیش کررہے ہیں

نویں ٹائٹل کیلئے پرعزم وسیم کھتری نے دوسری پوزیشن حاصل کرسکے۔ مہمان خصوصی ہارون قاسم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ہارون قاسم کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے اور ہم سب کو ایسی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا چاہیے۔ دوا ساز ادارے فارم ایوو کے سی ای او سید جمشید احمد نے کہنا تھا کہ اسکریبل انسان کے مدافعتی نظام کو بہتر کرتا ہے، قومی سطح پر اس کھیل کی سرپرستی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان اسکریبل میں دنیا کی حکمرانی کر سکتا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے کہا کہ فیڈریشن صدر سلیم سیف اللہ کی زیر قیادت جہاں ملک میں ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار خالد جمیل شمسی نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سنیئر ڈائریکٹر میونسپل سرورسز کے ایم سی سید صلاح الدین نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شالوانی نے دوران کمشنر کراچی میں کھیل اور کھلاڑیوں اور کھیل کی تنظیموں کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور کراچی کے اسپورٹس حلقے دیکھیں گے کہ اور شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر یں گے گی ۔

درجہ بندی اسنوکر ایونٹ کا آج آغاز، پی ایچ ایف حکام کے شکوے
کینٹ کمبائنڈ اور الصغیرہاکی کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے موقع پر لیا گیا گروپ

تقریب میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی SPٹریفک ساؤتھ زون محمد احمد بیگ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، کے مشیر قانونی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ اور دیگر کو کھیلوں میں خدمات پر یوم دفاع پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ گراں قدر خدمات پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر اسپورٹس کرنل (ر) سید بصیر عالم کو گولڈ میڈل دیا گیا۔یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے سندھ گیمز اسیوسی ایشن اورسندھ سیپاک ٹاکرا اسیوسی ایشن کے تعاون سے یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں سیپاک ٹاکرا، آرچری، اسپائک بال اور پیکل بال کے مرد اور خواتین کے ایونٹ شامل تھے۔ 

سیپاک ٹاکر ایونٹ کے سیکرٹری عثمان زبیر تھے۔مینز ایونٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ کے درمیان کھیلا گیا ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سینٹرل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی انڈونیشین کونسل جنرل ٹوٹوک پریانوموٹو تھے۔ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون اور سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ باکسنگ ایونٹ 27ستمبر کو تین بجے سہہ پہر استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا‘ ایونٹ میں صرف ضلع سائوتھ سے تعلق رکھنے والے انڈر16بوائز اورانڈر 18 گرلز مختلف کیٹیگریز میں مد مقابل ہونگے۔

ٹرپل اولمپئین افتخار سید اسپورٹس اکیڈمی نے نمائشی ہاکی میچ میں الصغیر ویٹرنزکو تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی ۔ میچ کے مہمان خصوصی اکیڈمی کی انتظامیہ کمیٹی کے سینئر ممبر سید جاوید علی تھے جبکہ اولمپئین افتخار سید گیسٹ آف آنر تھے اسکے علاوہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئین سید سمیر حسین نے بھی میچ دیکھا ، اس میچ میں محمد جنید، عاشر،مسرور علی ، حسن رضا ، دانش ،ندیم سلطان اور کامران نے اپنی اپنی ٹیموں کے لئے گول اسکور کئے،مہمان خصوصی نے کہا کہ قومی کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دیئے بغیر ہم اس کھیل میں دوبارہ اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتے ،قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئین سمیر حسین نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں تنزلی کی ایک وجہ ملک میں کلب ہاکی کے مقابلوں کا نہ ہونا بھی ہے ، اس موقع پر افتخار سید، مبشر مختار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین