• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 318 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 702 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 419 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 36 ہزار 395 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 495 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 99 ہزار 292 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 234 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہزار 727 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 259 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 532 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 181 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 177 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 730 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 2 ہزار 663 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 72 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 665 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 34 لاکھ 82 ہزار 206 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین