پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پیغام دیا ہے کہ جھکنا نہیں۔
رانا ثنا اللّٰہ خان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف کوئی الزام نہیں، تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اس ظلم کا مقابلہ کرے گی، شہباز شریف نے پارٹی کوہدایات دی ہیں جس کے تحت لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
رانا ثنا اللّٰہ خان نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت نون لیگ پر نہیں پاکستان پر ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا 36 نکات پر مشتمل ہے، نوازشریف اور شہباز شریف نے کبھی اداروں سے تصادم کی پالیسی نہیں اپنائی۔