آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ گیمز سندھ حکومت ہی کرائے گی، محکمہ کھیل

محکمہ کھیل نے اعلان کیا ہے کہ سندھ گیمز کوئی اور نہیں بلکہ سندھ حکومت ہی کرائے گی۔

سیکرٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز کرانے کا اختیار صرف سندھ اسپورٹس بورڈ کے پاس ہے۔

امتیازعلی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز کا ٹائٹل کسی اور کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی غیرقانونی ایسوسی ایشن یا ڈپارٹمنٹ سندھ گیمز نہیں کراسکتے۔

سیکرٹری اسپورٹس کا مزید کہنا تھا کہ سندھ گیمز کا اعلان کرنے والی باڈی کے خلاف ایکشن لے لیا  جس کی رپورٹ بھی بن چکی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید