• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچنگ انجن گوگل نے آ ج کا ڈوڈل بھارتی اداکارہ، رقاصہ، کوریوگرافر زہرہ ممتاز سہگل کے نام کیا ہے۔

گوگل دنیا بھر کی معروف شخصیات کی پیدائش یا برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے لوگو کو ڈوڈل کی شکل دیتا ہے، سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی یہ  ایک روایت ہے۔

آج گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے بھارتی اداکارہ زہرہ سہگل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےاستعمال کیا ہے۔

زہرہ سہگل کی آج ہی کے دن فلم ’ نیچا نگر ‘ کو 1946ء میں کین فلمی میلے میں ایک اعلٰی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔


گوگل کے ڈوڈل میں زہرہ سہگل کو ساڑھی زیبِ تن کیے ہوئے دکھایا ہے ، ڈوڈل میں زہرہ سہگل مسکراتے ہوئے رقص ’مُدرا‘ کا ایک اسٹیپ کر رہی ہیں۔

زہرہ سہگل بھارت کی سب سے پہلی اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی، اُن کی فلم نیچا نگر کو آ ج کے دن کینز فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا تھا اور اعلیٰ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

زہرہ سہگل کو متعدد بھارتی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بھارتی اعلیٰ ایوارڈ پدما شری بھی شامل ہے۔

زہرہ سہگل نے بھارتی متعدد فلموں سمیت ٹی سیریز میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

زہرہ سہگل کی مشہور فلموں میں نیچا نگر، افسر، بھاجی آن دی بیچ، دل سے ، سایا ، سانوریا ، چینی کم ، چلو عشق لڑائیں ، ویر زارا ، کبھی خوشی کبھی غم ، دیوداس و دیگر شامل ہیں جبکہ ی وی سیریز میں دی جویل ان دی کراؤن، تندوری نائٹس، امں اینڈ فیملی شامل ہیں ۔

تازہ ترین