• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے اغوا کرنے والے باپ کی اطلاع پر 20,000پونڈ انعام

لندن(پی اے ) انڈیپنڈنٹ پولیس نے اپنے ہی 3 بچوں کو اغوا کرنے والے باپ سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے20,000پونڈ انعام کا اعلان کیاہے،پولیس کے مطابق لندن کارہائشی عمران شفیع اگست میں اپنے 3بچوں محمد یاسین شفیع، محمد ابرار شفیع اوربلال شفیع کوان کی ماں سے چاقو کی نوک پر چھین کر لے گیاتھا،جس کے بعد سے بچوں کاکوئی پتہ نہیں ہے، ملزم پر بچوں کو چھین کر لے جاتے ہوئے بچوں کی ماں پر حملہ کرنے کابھی الزام ہے۔ بچوں کی عمریں 3,5اور6 سال بتائی جاتی ہیں، پولیس ملزم کے ایک ساتھی کو بھی تلاش کررہی ہے جو بچوں کے اغوا کے وقت سرخ رنگ کی کار میں موجود پچھلی نشست پر موجودتھا، اس کی گرفتاری سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ اس وقت ملزم عمران شفیع اور بچے کہاں ہیں؟۔میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر باس جاوید کا کہنا ہے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اپنے ماں سے چھین کا لے جائے جانے والے ان 3 کمسن بچوںکاکیا حال ہوگا انھوں نے کہا کہ ملزم عمران شفیع کی تلاش کے حوالے سے ہماری کوششیں جاری رہیں گی، اب ہم کسی بھی ایسی اطلاع پر 20,000پونڈ انعام دینے کا اعلان کررہے ہیں جس کے نتیجے میں ان بچوں کو گھر واپس لانا ممکن ہوسکے، پولیس کے مطابق ملزم عمران شفیع 20اگست کو شام 6بجے کے قریب کولسڈن روڈ کرائیڈن میں واقع بچوں کی ماں کے گھر پہنچا بچے اس وقت گارڈن میں کھیل رہے تھے ،کمانڈر جون ساویل نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بچوں کی ماں کو چاقو دکھا کر دھمکایاگیا اور اسے معمولی زخمی بھی کردیاگیا ملزم بچوں کو سرخ رنگ کی نسان کار میں لے کر فرار ہوا پولیس نے کار برآمد کرلی ہے ، بچے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ماں کے پاس تھے اور بہت جلد انھیں گود لیاجانا تھا ،شفیع افغان شہری ہے لیکن پاکستان کے ساتھ بھی اس کاتعلق ہے برطانیہ کے تمام ہوائی اڈوں اور سرحدوں کو اس واقعے سے مطلع کردیاگیا ہے ،میٹروپولیٹن پولیس کاخیال ہے کہ ملزم بچوں کو لے کر برطانیہ سے باہر جاچکاہے لیکن اس کے باوجود اس کاپتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کمانڈر جاوید کاکہناہے کہ ہمارا خیال ہے کہ ملزم کسی خفیہ راستے سے برطانیہ سے فرار ہواہے لیکن ابھی یقین سے کچھ نہیں کہاجاسکتاہے اسی لئے ہم ملک اور بیرون ملک اس حوالے سے اطلاعات کیلئے اپیل کررہے ہیں۔اس آپریشن کامقصد معصوم بچوں کوبرطانیہ واپس لانا ہے جو کہ ہماری اولین ترجیح ہےہمیں توقع ہے کہ انعام کے اس اعلان کے نتیجے میں اس حوالے سے قیمتی معلومات حاصل ہوسکیں گی، پولیس اس واقعے کی تفتیش کیلئے اب تک مجموعی طورپر 17اور45سال عمر کے افراد کوگرفتار کرچکی ہے۔ملزم کے ساتھ اس کی کار میں سفر کرنے والے اس کے ساتھی کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس کے داڑھی اور کار میں ایک دھاری دار قمیص پہنے بیٹھا تھاجس شخص کو بھی اس حوالے سے کوئی معلومات ہوں ہو وہ 07942599374 یا 0800 555 111پر اطلاع دے سکتے ہیں۔عوام کومشورہ دیاگیا کہ اگر انھیں شفیع کہیں نظر آئے تو اس سے رابطہ کرنے سے گریز کریں اور فوری طورپر پولیس کو 999پر اطلاع دیں۔
تازہ ترین