کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخاب کے حوالے سے بھارتی پرو پیگنڈا افسوس ناک اور براہ راست پاکستان کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،پاکستان کی ہمدردی ہمیشہ کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے، بھارت جس قدر بھی کشمیری عوام پر ظلم کر لے وہ ان کو آ زادی سے نہیں روک سکتا۔