اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں لیگی رہنماء و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوطلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو آج نیب دفتر بلایا گیا ہے جہاں انہیں کیس کےتفتیشی افسر سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پیشی کے دوران شاہد خاقان عباسی کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیب خالد سجاد کھوکھر کیخلاف نیب اثاثوں کی تحقیقات بھی کر رہا ہےجنہیں شاہد خاقان عباسی نے تعینات کیا تھا۔جبکہ کیپٹن (ر) صفدر 8 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔