• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر پر کوئی الزام نہیں رانا ثناء، مریم اورنگزیب

اپوزیشن لیڈر پر کوئی الزام نہیں رانا ثناء، مریم اورنگزیب 


لاہور،اسلام آباد(نمائندگان جنگ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدرراناثناء اللہ اور (ن) لیگ کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پر کوئی الزام نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نیب ایجنٹ کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے ،موجودہ نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہے اس ٹولے کو ملک سے دور کیاجائیگا،مشکل وقت (ن) لیگ پر نہیں پاکستان اور عوام پر مشکل وقت ہے ،(ن) لیگ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی اور حکومت کو شکست دے گی۔ احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہبازشریف نے عدالت میں اپنا کیس خود لڑا ہے،ان کا حوصلہ بلند اور اپنی جماعت کیلئے پیغام ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑظلم پر جھکنا نہیں مقابلہ کرنا ہے۔ شہبازشریف کے تمام اثاثے ایف بی آر و الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈہیں کوئی الزام نہ دے سکے ۔

تازہ ترین