• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنسوؤں کے لاکھوں قطرے ملکربھی ”پولیو“ کی بیماری ختم نہیں کر سکتے ! ”جیونیوز اور ایم کے آر“ کا پیغام

کراچی (محمد ناصر) یاد رکھیں! آنسوؤں کے لاکھوں قطرے ملکر بھی ”پولیو“ سے ہونے والی عمر بھر کی معذوری کو ختم نہیں کرسکتے البتہ پولیو کے چند قطروں سے ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ عوامی آگہی پر مشتمل یہ خصوصی پیغام میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن (MKR) اور ”جیونیوز“ کی مہم ”قطرے پلاؤ پولیو کو ہراؤ“ کے ذریعے دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔ پاکستانی بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے نا صرف ”جیونیوز“ اس مہم کا حصہ بن گیا ہے بلکہ عوام کو بھی اس مہم میں شامل ہونے کیلئے شعور دیا جارہا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ دُنیا بھر میں ”کورونا وائرس“ کی وبا پھیلنے کے سبب اس مہم کو چند ماہ کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔اس مہم کو دوبارہ شروع کرنے کا مقصد پولیو کے قطرے نہ ملنے کی صورت میں بچوں کو زندگی بھر کیلئے معذور ی سے بچانا ہے۔ بطور پاکستانی ہمیں یہ باد یاد رکھنی چاہئے کہ پاکستان اور افغانستان دُنیا میں دو ہی ممالک ایسے ہیں جہاں عوام کو پولیو کیسز کا سامنا ہے اور پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ پاکستان پولیو سے متاثرہ ممالک میں اس وقت بھی سرفہرست ہے۔ لہٰذا اگر ہم صحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور صحتمند پاکستان ممکن بنائیں۔
تازہ ترین