• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:دو PTI گروپوں میں تصادم، تھانہ میدان جنگ میں تبدیل


کراچی میں پی ٹی آئی کارکن کو پوچھ گچھ کے لئے شاہراہ نورجہاں تھانے لانے پر تھانہ میدان جنگ بن گیا، ایم پی اے عباس جعفری کی شکایت پر پولیس کارکن کو تھانے لیکر آئی جس پر علاقائی کارکنوں اور عباس جعفری کے حمایت یافتہ کارکنوں میں تصادم ہوا۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے عباس جعفری نے شاہراہ نورجہاں تھانے میں شکایت کی کہ عمردراز نامی کارکن ان کے بارے میں برا بھلا کہتا پھرتا ہے جس پر پولیس عمر دراز کوپوچھ گچھ کے لئے اسے تھانے لے آئی تو پی ٹی آئی کے علاقائی کارکن بھی تھانے پہنچ گئے۔

واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان شاہراہ نورجہاں تھانے کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور ایم پی اے عباس جعفری کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پولیس کی مختلف تھانوں کی نفری شاہراہ نورجہاں تھانے پہنچ گئی، پی ٹی آئی کے علاقائی رہنمائوں اور منتخب نمائندوں نے 2، 3 گھنٹے کے اندر دونوں گروپوں میں صلح کروا دی جس کے بعد مشتعل کارکنان منتشر ہوگئے۔

دوسری جانب تاحال تھانے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے جبکہ واقعے سے متعلق عباس جعفری یا پی ٹی آئی کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین