• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مقابلے میں پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار

کراچی کے علاقے طاہر ولا چورنگی کے قریب مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے کار سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق طاہر ولا کے قریب موٹر سائیکل پر سوار گشت پر مامور گلبرگ تھانے کے اہلکاروں نے سفید رنگ کی کار کو سڑک کنارے کھڑے ہوئے دیکھا جس میں کچھ مشتبہ افراد کار کے اندر اور باہر بیٹھے تھے۔

پولیس اہلکار ان کے قریب پہنچے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے ایک اہلکار ارسلان زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


جائے وقوع سے گولیوں کے 19 خول ملے ہیں جبکہ ملزمان ایک رومال، چشمہ اور آئل پرفیوم کی ایک بوتل چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

زخمی اہلکار کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین