• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کی بندش سے نسل پرست مودی حکومت کا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا، پرویز اقبال لوہسر

برسلز (عظیم ڈار)ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا ہے کہ حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دفتر بھارت میں بندکردیا گیا ہے ۔اس اقدام سے بھارتی نسل پرست مودی حکومت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کی پول کھول کررکھ دی ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی اور مزید کہا کہ بھارت میں 200ملین مسلمانوں کو بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کا نہ صرف سامنا ہے بلکہ بھارت میں اقلیتیں بھی محفوظ نہیں ہیں ۔چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے وکلا، سماجی کارکن اور طالب علموں کے خلاف سخت کارروائیاں موجودہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے عروج پر ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں بینک اکاؤنٹس فریز کر کے 140 ملازمین کو بے روزگار کر دیا جن کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے بھارت کو آئینہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سرعام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے۔ 

تازہ ترین