لاہور (نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج کاجی او آرون کی اراضی پرائیویٹ شخص کوڈگری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جی او آر ون 22 ایکمن روڈ پر 19 کنال اراضی کی ملکیت پر چودھری عبدالغفور نے سول کورٹ میں دعویٰ کیا۔ سول جج نے چودھری عبدالغفور کا دعویٰ خارج کردیا ۔