• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن خفیہ ایجنسی کا سابق سربراہ جاسوسی، غداری کے الزام میں گرفتار

جرمن فیڈرل کورٹ آف جسٹس کی ہدایت پر ملک کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو جاسوسی اور غداری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی این ڈی کے سابقہ 80 سالہ سربراہ آگسٹ ہیننگ اور اُن کے سابق چیف آف اسٹاف مینفرڈ ڈی کے باضابطہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

آگست ہیننگ پر الزام ہے کہ انہوں نے مینفرڈ ڈی سے 2 ہزار حساس و خفیہ دستاویز خریدیں اور ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے تجزیے کی تیاری میں استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹ میں سرد جنگ کے بعد اس معاملے کو جرمنی کا سب سے بڑا سیکیورٹی اسکینڈل قرار دیا جارہا ہے، اس اقدام سے عالمی ایجنسیوں میں جرمنی کو حساس معلومات کی فراہمی بند کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

تفتیش کار اس سارے معاملے میں آذربائیجان کا نام سامنے لے کر آئے ہیں تاہم آذربائیجانی حکام اور آگست ہیننگ نے الزام کی سختی سے تردید کی۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ہیننگ نے جون 2022 تک رقم کے بدلے مینفرڈ ڈی سے 2 ہزار حساس دستاویز حاصل کیں، یہ خفیہ معلومات صرف وفاقی انٹیلی جنس سروس کے اندرونی استعمال سے متعلقہ تھیں۔

آگسٹ ہیننگ 1998 سے 2005 تک جرمن وفاقی انٹیلی جنس سروس بی این ڈی کے سربراہ رہے، استغاثہ نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ اُن پرکس غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید