• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بیلاروس کے وفد کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے وفد کی قیادت ریاستی سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ نے کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروس کے وفد نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید