• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت نے بدھ قیادت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

سرینگر(جنگ نیوز )مودی حکومت نے بدھ قیادت کے سامنے گٹھنے ٹیک دیےاور لداخ کو خودمختاری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ،یہ یقین دہانیاں لداخ کی بدھ قیادت کے اس مطالبے کے جواب میں کرائی گئی ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اس پہاڑی خطے کو آسام کے قبائلی علاقے بوڈو لینڈ کی علاقائی کونسل کی طرز پر اختیارات دیئے جائیں۔بدھ قیادت نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کا یہ مطالبہ پورا نہ ہوا تو تمام مقامی تنظیمیں لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل لیہہ کے آئندہ ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گی،بھارت کی مرکزی حکومت نے لداخ میں بدھ مت کے پیروکاروں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ لداخ کو محدود خود مختاری دے دی جائے گی۔

تازہ ترین