• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینسم وئیر کے حملے کا سامنا رہا ، کسی سے مذاکرات نہیں کررہے، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کمپنی کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں رینسم وئیرحملے کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے کسی رینسم وئیر سے مذاکرات نہیں چل رہے ہیں ۔ اس حوالے سے تمام اہم کسٹمر سپورٹ فنکشنز اور سروسز بشمول بلوں کی ادائیگی اور 118کال سینٹر مکمل طور پر فعال رہیں، تاہم انفارمیشن سسٹم اور سرورزکی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر چند غیر متعلقہ سروسز کو فوری طور پر سسٹم سے الگ کر دیا گیاتھا۔کے الیکٹرک کی انٹرنل آئی ٹی ٹیم نے اس حملے کی کوشش پر فوری رد عمل دیتے ہوئے بین الاقوامی آئی ٹی سیکورٹی ماہرین سے مشاورت شروع کی۔
تازہ ترین