• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر جواب دیں، گم شدہ افراد کو کتنےمیں بیچا، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی سے شہزاد اکبر کا قد نہیں بڑھے گا.

وزیراعظم کو پتہ ہی نہیں کہ سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہے،شہزاد اکبر قوم کےاس سوال کا جوا ب دے کہ انہوں نے گم شدہ افراد کو کتنی رقم میں بیچا ہے، کیا اس عمل کی قیمت پر انہیں مشیر داخلہ اور احتساب بنایا گیا ہے؟ 

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے وزراء کے بیانات کے ردعمل میں انتباہ کیا ہے کہ بلاول کیخلاف بیان بازی کرنیوالے اپنی حیثیت میں رہیں، بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ آئین اور جمہوریت کا بیانیہ ہے۔

تازہ ترین