کراچی (جنگ نیوز) پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں جمعرات کو ملکی، غیر ملکی، معاشی، سیاسی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم گفتگو ہوگی۔ ”مسلم لیگ (ن) جارحانہ اننگز کھیلنے کے موڈ میں، مودی کا بھارت انسانیت کا منہ چڑا رہا ہے، خبردار ہوشیار! کورونا کیسز پھر بڑھ رہے ہیں، اسلام آباد سے کراچی تک چڑیا گھروں کا حال اور کراچی تھیٹر فیسٹ کا آغاز“۔ اِن تمام موضوعات کو پاکستان کے نمبر ون مارننگ شو میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔