• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7برس سے اے این ایف میں کوئی بھرتی نہیں،سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے ملک میں منشیات کے بڑ ھتے ہو ئے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وسائل کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے،قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ ،سیکر ٹری خزانہ اور سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر کے بریفنگ حاصل کرنے کی تجویز دی، پیر کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سردار محمد شفیق ترین کی زیر صدارت منعقدہوا۔ڈی جی اے این ایف نے بتایا ادارے کے پاس انفرادی اور مالی مسائل کی شدید کمی ہے۔ سینیٹر سردار محمد شفیق ترین نے کہا ادارے نے دس ہزار آسامیوں کی درخواست کی تھی جس کی کمیٹی نے حمایت کی تھی مگر تقریبا پانچ سو لوگوں کی تقرری کی منظوری دی گئی جس سے مسائل کا حل ممکن نہیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 7برس سے اے این ایف میں کوئی بھرتی نہیں کی گئی آبادی میں تقریباً سات کروڑ کا اضافہ ہوا ہے اور افغانستان میں بھی حالات سب کے سامنے ہیں، سینتھٹک منشیات بہت خطرناک ہیں موثر افرادی قوت کی موجودگی میں ان کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین