• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گاڑیاں، 17 موٹرسائیکل غائب، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں 16 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تھانہ ویسٹریج نے 10 ۔ہزار روپے اورموبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے اسلحہ کی نوک پر دودھ سپلائی والی گاڑی کوروک کر لاکر سے5لاکھ50ہزار روپے اسلحہ کی نوک پر چھیننے اور مزاحمت پر فائر کرکے سیلزمین کو زخمی کرنے، تھانہ ائرپورٹ نے اسلحہ کی نوک پر 3ہزارروپے اور موبائل چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے 3ہزارروپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے موبائل اور6 سو روپے چھیننے، تھانہ صدرواہ نے گھر میں داخل ہونے والے ملزم کی طرف سے پکڑنے کو کوشش میں فائر کر کے شہری کو زخمی کرنے ، تھانہ صدربیرونی نےموبائل، 5ہزار روپے ، اور دیگر ضروری اشیاء کا حامل پرس چھیننے، تھانہ سٹی نےجوس نکالنے والی مشین ، دو چھتریاں مالیتی 40ہزار روپے اورایک ریڑھی چوری ، تھانہ گنج منڈی نے موبائل چھیننے، تھانہ بنی نے 3لاکھ روپے چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے مخیلف واقعات میں 5 موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل اور 300 روپے چوری، موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے موبائل چوری، تھانہ نصیرآباد نے کنٹینرکاتالہ توڑکر سامان مالیتی10لاکھ روپےچوری،تھانہ ریس کورس نے تالے توڑ کر5ہزارروپے اور3موبائل چوری، تھانہ سول لائن نے ٹریفک افسر کو گاڑی کے کاغذات دکھانےکے دوان گاڑی سے موبائل مالیتی 2لاکھ 85ہزار روپے چوری، تھانہ سول لائن نےاے ٹی ایم کارڈ ،آرمی کارڈ اور بالیوں کاحامل پرس چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے موبائل اور10ہزارروپے چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے موبائل اور65ہزارروپے چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے 2موبائل ،46ہزارروپے ودیگر کاغذات چوری ، تھانہ ٹیکسلا نے پریس کانفرس کے دوران موبائل مالیتی45ہزارروپے چوری کے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین