• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیاتیاتی تنوع کا نقصان روکنے کیلئے عالمی اقدام کی حمایت کرینگے، امین اسلم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ اپنے ماحول کی بہتری اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں سرمایہ کاری در حقیقت اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے، حیاتیاتی تنوع کا نقصان روکنے کیلئے عالمی اقدام کی حمایت کرینگے، اقوام متحدہ کےحیاتیاتی تنوع سے متعلق پہلے اجلاس میں حکومتیں اور یورپی یونین فطرت کے ساتھ توازن کی بحالی ، انسانی صحت اور بہتر ماحول کے لیے نقصانات سے تحفظ کے لیے 10 نکاتی عہد نامہ نافذ کرنے پر گفتگو کریں گی،پائیدار ترقی کے لئے حیاتیاتی تنوع پر فوری اقدام‘‘ کے عنوان کے تحت جنرل اسمبلی کے صدرنے حکومتی سربراہان کی سطح پر حیاتیاتی تنوع 2020ء کا اجلاس طلب کیا ہے۔جس میں وزیر اعظم عمران خان اور جرمنی کی وائس چانسلر انجیلا سمٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے اور کرہ ارض اورانسانوں کے پائیدار مستقبل کے لیے حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے مطابق ،’’ہمیں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اقدامات کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہوگا اور ان اہداف پر متفق ہوکر کو عملی تیز رفتاری کی ضرورت ہے۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یہ بھی تلقین کریں گے کہ دنیا کو متحد ہوکر کام کرنا چاہیے، ہمارے پاس اس بات کا موقع نہیں ہے کہ تاخیر کریں ، کیونکہ آج حیاتیاتی زندگی میں بیت تیزی سے کمی ا ٓرہی ہے،اگر اسے نہ روکا گیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا،
تازہ ترین