• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقف املاک بل اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،جمعیت اہلسنت پاکستان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلسنت پاکستان نے وقف املاک بل 2020ء کو اسلامی تعلیمات کے منافی اور آئین پاکستان سے متصادم قرار دیدیا۔ دینی معاملات میں مداخلت کے مترادف بل کو مسترد کرتے ہیں‘ تمام مکاتب فکر سے رابطوں کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ظہور احمد علوی کی زیرصدارت اور مولانا نذیر فاروقی کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا عبدالغفار‘ مولانا مفتی عبدالسلام‘ مولانا عبدالمجید ہزاروی‘ مولانا عبدالکریم‘ مفتی محمد فاروق‘ مولانا عبدالرحمان معاویہ‘ مولانا ضیاء اللہ‘ مولانا ظہور الٰہی‘ مولانا عبدالقدوس محمدی اور مولانا یاسر قاسمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ہم نظریہ پاکستان سے انحراف کرنے والے عناصر کو جلد بے نقاب کرینگے۔
تازہ ترین