• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کومضبوط کریں گے،گورنرپنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعد ی نے ملاقات کی۔ ترقی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر چوہدری اشفاق بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتری کے لیے جو ہنگامی اقدامات موجودہ حکومت کر رہی ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو مضبوط کریں گے۔گور نرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ترقی اور خوشحالی کے مشن پر گامز ن ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کر کے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے مگر عوام کی طاقت حکومت کیساتھ کھڑی ہے اور اپوزیشن سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔
تازہ ترین