• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی سپر اسٹار راج کپور کے ہم شکل اداکار سید کمال کی آج 11 ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔

پاکستانی اداکار سید کمال انہوں نے1960ء اور 1970ء کی دہائی میں اپنی بے مثال کردار نگاری سے شہرت حاصل کی، جب ان کی فلم توبہ ریلیز ہوئی تو ان کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے فلم بینوں نے اُنہیں پاکستان کا راج کپور کہنا شروع کر دیا۔

کمال کو ہر قسم کے کردار ادا کرنے میں کمال حاصل تھا، خاص طور پر ان کی مزاحیہ اداکاری کو لوگوں نے بے حد سراہا۔

انہوں نے اس وقت کی مقبول ہیروئنز شمیم آراء ، دیبا، زیبا، نسیمہ خان، نشو، ممتاز، اور روزینہ وغیرہ کے ساتھ کئی یادگار فلموں میں کام کیا۔

کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔

ان کے فلمی کیرئیر میں فلم ٹھنڈی سڑک بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، گلفروش، آشیانہ، دل نے تجھے مان لیا، گھر داماد اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

انہیں ٹیلی وژن پر کمال شو کے نام سے بھی کافی شہرت ملی، اپنے کیریئر کے دوران اداکار کمال نے بہترین کارکردگی پر بے شمار فلمی ایوارڈز حاصل کیے جب کہ ایک پنجابی زبان کی فلم پر بیک وقت بہترین فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔

صحت کی خرابی کے باعث وہ کافی عرصے تک شوبز کی دنیا سے دور رہے اور طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں یکم اکتوبر 2009ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے جس کے ساتھ ہی منفرد اداکاری کا ایک حسین باب اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ 

انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا تھا، اُن کے بیٹے غالب کمال شوبزنس سے وابستہ ہیں۔

تازہ ترین