• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز نئے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔

اقراء عزیز کی جانب سے شیئر کی گئی بغیر کسی آواز کے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متعدد صفحات پر انہماک کے ساتھ کچھ لکھ رہی ہیں اور مصروف نظر آ رہی ہیں۔


اقراء عزیز نے اپنی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے  کسی نئے کام کے آغاز کا حوالہ دیا ہے اور ساتھ میں  ’بسم اللّٰہ‘ اور ’پریپیئرنگ‘ یعنی تیاری جاری ہے جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔

اقراء عزیز نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ’انہوں نے کچھ نیا کیا ہے جو کہ بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ہے، اور اب وہ انتظار کر رہی ہیں کہ اُن کے مداح اُن کا نیا کام دیکھیں۔‘

اقراء کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، اقراء کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یا تو اقراء نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے یا پھر اب وہ اسکرپٹ رائٹنگ کی جانب آ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز کی جانب سے اپنی پوسٹ پر کسی قسم کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ کس پروجیکٹ یاکیا نیا کرنے جا رہی ہیں۔

تازہ ترین