• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل حکام نے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا

لاہورکی احتساب عدالت میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران جیل حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس کی سماعت کی۔

شہباز شریف کی جانب سے نمائندہ وکیل محمد نواز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

جیل حکام نے شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکی صحت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نے ریفرنس پر کارروائی 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین