• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 6 اضلاع میں کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی، مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

کراچی کے 6 اضلاع میں کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی اور شرقی کے ہیلتھ آفیسرز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کومزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی دی ہے جبکہ کراچی کے 6اضلاع میں کوروناہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔کراچی میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق موصول ہونے والی فہرست اور خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے 4علاقوں میں کرونا کے 46کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقوں سے بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ضلع شرقی میں گلشن اقبال، یوسی 14اور یوسی 6شامل ہے۔اس کے علاوہ جمشیدٹاؤن، یوسی7، یوسی10، الخلیج ٹاور اور المصطفیٰ کے علاقے بھی ضلع شرقی کا حصہ ہیں جہاں پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔خط میں زور دیا گیا ہے کہ کرونا کا پھیلا ؤروکنے کے لیے فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی کے 24مقامات اور ضلع ملیر کے 41مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے، ضلع غربی کے صرف 2مقامات ایسے ہیں جو ہاٹ اسپاٹ میں آتے ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق ضلع کورنگی کے 39گھروں کی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ضلع وسطی میں 46گھر ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں۔ضلع شرقی میں 637 گھر کوروناوائرس ہاٹ اسپاٹ ہیں۔

تازہ ترین