• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم باجوہ نے الزامات کا جواب دیا‘ اگر مزید سوال اٹھے تو تحقیقات کرینگے، عمران خان، شواہد ناقابل تردید ہیں، تفتیش کرائی جائے‘ن لیگ

کراچی (ایجنسیاں‘جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے اوپر الزام لگا تو انہوں نے الزامات کا جواب دیا۔

اگرمزید سوال اٹھے تو تحقیقات کریں گےاورضرورت پڑی تو معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے 22نکات پر مشتمل قرارداد منظوری کی ہے ۔

قراردادکے نکات میں کہاگیاہے کہ عاصم سلیم باجوہ کی اہلیہ اور بچوں کے نام پر سامنے آنے والے اربوں روپے کے اثاثے‘ غیرملکی سرمایہ کاری‘نناوے کمپنیاں اور سیکڑوں فرنچائزز کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔

اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور اس وقت تک عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی ہوں‘پاکستان میں انصاف اور احتساب کے دو الگ معیار نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین