• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں بدامنی کی وارداتوں پرتشویش ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعاتعبدالستارشاہ چشتی‘ مولوی رحمت اللہ حقانی نے کاسی روڈ پرچوروں کی فائرنگ سے دوافراد کے زخمی اور کوئٹہ شہر میں وارداتوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اغوا ، قتل وغارت گیری‘ بدامنی‘ ظلم وجبر میں ملوث مجرموں جرائم پیشہ عناصر کو ایک آزادنہ ماحول فراہم ہے، اغوا میں ملوث عناصرکی پشت پناہی کی وجہ سے عوام اورتاجر برادری غیر محفوظ اور اغواکاروں کے رحم وکرم پر ہے، اغوا برائے تاوان اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے سب کو متحدہوکر ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنا ہوگی۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور جو لوگ وارداتوں میں ملوث ہیں ان کا قلع قمع کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی حرکات کرنے کی جرأت نہ ہو، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے اگر حکومت تحفظ نہیں کرسکتی تو پھر عوام کو اپنے تحفظ کی اجازت دیجائے۔
تازہ ترین