سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےفیصلہ کیاہے نوازشریف واپس نہ آئیں، لندن میں ہی رہیں، نوازشریف کو پاکستان میں انصاف ملا نہ ملنے کی کوئی توقع ہے۔
پرویز رشید نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کےنام پر جس جج نے دباؤ کے تحت فیصلہ کیا اس کو ہائیکورٹ نے گھر بھیجا، انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلے کی پھر توثیق کردی گئی ہے کہ نواز شریف لندن میں رہیں اور علاج کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرنا تصادم ہے؟ انتخاب کو چوری کرنا یا آئین کی خلاف وزری کرنا تصادم ہے؟
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تصادم وہ لوگ چاہتےہیں جو انتخاب چوری کرتے اور آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ ہم تو آئین کے مطابق پاکستان میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں، تصادم نہیں چاہتے۔