لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل کے سینئر وکلاءنے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے ریمارکس پر مایوسی کا اظہار کردیا۔وائس چیئر مین عابد ساقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں عدالت کومیاں نواز شریف کے خلاف ریمارکس دینے سے پرہیز کیا جانا چاہیے تھا۔اس طرح کے ریمارکس کی ادائیگی سے عوام کا عدلیہ سے انصاف کے حصول کیلئے اعتبار اٹھ جاتا ہے۔سابق چیئرمین پاکستان بار کونسل برہان معظم ملک نے کہا یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پرویز مشرف ،ریمنڈ ڈیوس، ابھی نندن اوراحسان اللہ احسان کےباہرجانےسے ہمارےسرفخرسےبلند ہوگئےآپ اورعدلیہ کےوقارمیں بھی بےپناہ اضافہ ہوگیا تھا ؟عدلیہ کو بجائے ریمارکس دینے کے غیر جانبدار رہ کر انصاف کی جلد اور شفاف فراہمی کو یقینی بنا نا چاہیے ۔