• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پر بغاوت کا مقدمہ نہیں بننا چاہئے، فواد چوہدری


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف پر بغاوت کا مقدمہ بالکل نہیں بننا چاہئے ۔

وہ دنیا کے سامنے سیاسی قیدی کے طور پر خود کو پیش کرناچاہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان پر بدعنوانی کے مقدمات ہیں یہ الزامات بین الاقوامی اداروں نے لگائے ہیں ن لیگ الیکشن میں پولیس اور انتخابی عملے کا استعمال کرتی رہی ہے،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ گلگت میں فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھنا چاہئے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ انتخابات میں فوج کی مدد لی جاتی ہے یا نہیں۔1970کے بعد کوئی ایسا انتخاب نہیں جس میں لوگ مطمئن ہوئے ہوں ۔ 2013میں عدلیہ نے الیکشن کرایا اس پر بھی ہم مطمئن نہیں تھے ۔ 

سیاسی جماعتوں نے کوئی انتخابی اصلاحات نہیں کیں ،جس طرح مسلم لیگ نون نے ضمنی الیکشن کرائے اس کے بعد کیا نوازشریف الیکشن پر بات کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔ نون لیگ الیکشن میں پولیس اورانتخابی عملے کا استعمال کرتی رہی ہے ۔

 2018کے انتخابات میں نگران حکومت نے فوج کو مدعو کیا تھا جبکہ نگران حکومت پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی مرضی سے آئی تھی ۔

دھاندلی کا شور کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ،پچھلی بار 346الیکشن پٹیشن دائرہوئی تھیں جبکہ اس بار پنجاب میں 90پٹیشن دائر کی گئیں جس میں سے 45پٹیشن پی ٹی آئی نے دائر کی ہیں ۔

تازہ ترین